ابنا: ملک گير سطح پر ہونے والے ان مظاہروں ميں شريک لوگ شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کر رہے تھے-
جمعے کے روز بھي ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہرويوں نے ملک کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق پارٹي کي اپيل پر مظاہرے کئے تھے-
الوفاق پارٹي نے عوامي مطالبات دہرائے جانے کي غرض سے جمعے کے روز ملک بھر ميں حکومت مخالف مظاہروں کي اپيل کي تھي- بحرين کے عوام نے سات مہينے قبل فروري ميں شاہي حکومت کے خلاف پرامن تحريک شروع کي تھي جو تاحال جاري ہے-
بحرين کے عوام ملک ميں جمہوريت کے قيام اور شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں- بحرين کي شاہي حکومت نے سعودي عرب کے فوجيوں کے تعاون سے اب تک ہونے والے عوامي مظاہروں کو طاقت کے بل پر کچلنے کي کوشش کي ہے جس کے دوران سو سے زائد افراد شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمي ہوچکے ہيں-............
/169